Wed, September 16, 2026

سندھ طاس معاہدہ قومی مفاد کا معاملہ ہے، پاکستان اپنے آبی حقوق کا تحفظ کرے گا: عطا تارڑ

سندھ طاس معاہدہ قومی مفاد کا معاملہ ہے، پاکستان اپنے آبی حقوق کا تحفظ کرے گا: عطا تارڑ

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کے لیے پانی صرف ایک قدرتی وسیلہ نہیں بلکہ زندگی کا بنیادی مسئلہ ہے، اس لیے سندھ طاس معاہدے کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔

اسلام آباد میں سندھ طاس معاہدے سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ یہ معاہدہ 24 کروڑ پاکستانی عوام کی زندگی سے جڑا ہوا ہے اور دریائے سندھ ملک کی زراعت اور معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دریائے سندھ کے پانی پر اپنا جائز حق حاصل ہے، جبکہ بھارت کی جانب سے معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے کا اقدام قابل قبول نہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سندھ طاس معاہدے پر عمل درآمد کے لیے سنجیدہ اور مخلص رہا ہے، جس کے نتیجے میں یہ دنیا کے کامیاب ترین آبی معاہدوں میں شامل ہوا۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے آبی وسائل اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گا اور سندھ طاس معاہدے کے تقدس کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔

ٹیگز: