Wed, September 16, 2026

پاکستان کے توانائی شعبے میں بڑی پیش رفت، سانگھڑ سے تیل و گیس کی پیداوار شروع

پاکستان کے توانائی شعبے میں بڑی پیش رفت، سانگھڑ سے تیل و گیس کی پیداوار شروع

کراچی: سندھ کے ضلع سانگھڑ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر سے پیداوار کا آغاز کر دیا گیا ہے، جسے ملکی توانائی کے شعبے میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو خط کے ذریعے آگاہ کیا ہے کہ چک 63 لیز میں موجود کنویں سے تجارتی بنیادوں پر پیداوار شروع ہو گئی ہے۔

او جی ڈی سی ایل کے مطابق مذکورہ کنویں سے یومیہ ایک کروڑ اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس جبکہ 600 بیرل خام تیل حاصل کیا جا رہا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ نئے ذخائر سے ملک میں توانائی کی دستیابی بہتر بنانے میں مدد ملے گی اور درآمدی توانائی پر انحصار کم کرنے میں بھی معاونت حاصل ہوگی۔

ٹیگز: