پشاور: وزیرستان کے علاقے شیوا میں تیل و گیس کی پیداوار شروع ہو گئی ہے، جس کا اعلان ماڑی انرجیز نے اسٹاک ایکسچینج کو لکھے گئے ایک خط میں کیا۔ خط کے مطابق، شیوا کنویں سے یومیہ 26 ملین میٹر اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس حاصل ہو رہی ہے، جو سوئی ناردرن کے سسٹم سے منسلک کر دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ، کنویں سے روزانہ 244 بیرل خام تیل بھی نکالا جا رہا ہے۔اس منصوبے میں ماڑی انرجیز کا 55 فیصد، او جی ڈی سی کا 35 فیصد اور اورینٹ پیٹرولیم کا 10 فیصد حصہ ہے۔