Wed, September 16, 2026

صدر زرداری نے فنانس بل 2025-26 پر دستخط کر دیے، بل نافذ العمل

صدر زرداری نے فنانس بل 2025-26 پر دستخط کر دیے، بل نافذ العمل

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے فنانس بل 2025-26 کی توثیق کر دی ہے۔ قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد بل ایوانِ صدر بھیجا گیا تھا، جہاں صدر نے آج اس پر دستخط کیے۔

بل میں حکومت کی 12 ترامیم منظور ہوئیں، جب کہ اپوزیشن کی تمام 78 ترامیم مسترد کر دی گئیں۔ صدر کی منظوری کے بعد بل یکم جولائی سے نافذ ہو گیا ہے اور گزٹ نوٹیفکیشن کے لیے ارسال کر دیا گیا ہے۔

ٹیگز: