اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کی جانب سے منظور کیے گئے سات اہم بلوں پر دستخط کر دیے، جس کے بعد یہ بل فوری طور پر ملک بھر میں نافذ ہو گئے ہیں۔ صدر سیکرٹریٹ کے مطابق، ان بلوں کی توثیق کے ساتھ ہی طویل قانون سازی کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔
منظور شدہ بلوں میں معیشت، انسانی حقوق اور تعلیمی اصلاحات پر توجہ دی گئی ہے۔ انکم ٹیکس ترمیمی بل 2026 کے ذریعے ٹیکس نیٹ کو مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ نیشنل ٹیرف کمیشن اور ایکسپورٹ ڈیویلپمنٹ فنڈ کے بلز تجارت اور برآمدات کے فروغ کے لیے نافذ کیے گئے ہیں۔
معاشرتی تحفظ کے شعبے میں گھریلو تشدد کی روک تھام اور تحفظ بل 2026 اور نیشنل کمیشن برائے انسانی حقوق کے اختیارات میں ترمیم کی منظوری دی گئی ہے۔ تعلیمی نظام میں بہتری کے لیے دانش سکولز اتھارٹی بل اور ریلوے انتظامات کے لیے ریلوے منتقلی ترمیمی بل بھی نافذ کر دیے گئے ہیں۔