لاہور: ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے شہر کے تمام اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا اعلان کیا ہے جو یکم ستمبر سے 15 اکتوبر تک نافذ رہے گا۔
نئے اوقات کار کے مطابق، سنگل شفٹ اسکول صبح 8 بجے سے دوپہر 1:30 بجے تک کھلیں گے، جبکہ ڈبل شفٹ اسکولوں کی پہلی شفٹ صبح 8 بجے سے دوپہر 12:30 بجے اور دوسری شفٹ دوپہر 1:30 بجے سے شام 5:30 بجے تک جاری رہے گی۔
اتھارٹی نے کہا ہے کہ جمعہ کو تمام سکولوں میں تدریسی اوقات دوپہر 12 بجے ختم ہوں گے۔ یہ فیصلہ موسمی اور انتظامی عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے تاکہ تعلیمی عمل کو سہولت دی جا سکے۔