Wed, September 16, 2026

پنجاب میں مون سون ایمرجنسی پلان پر عملدرآمد شروع، مریم نواز کی ہدایات پر فوری اقدامات

پنجاب میں مون سون ایمرجنسی پلان پر عملدرآمد شروع، مریم نواز کی ہدایات پر فوری اقدامات

لاہور: پنجاب میں مون سون بارشوں کے پیش نظر وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر پی ڈی ایم اے نے ہنگامی پلان پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے۔ ساتھ ہی تمام اضلاع سے مون سون ایمرجنسی پلان 2025 پر لمحہ بہ لمحہ رپورٹ بھی طلب کر لی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ کے حکم پر ہر ضلع میں ایمرجنسی آپریشن سینٹر قائم کر دیا گیا ہے جو چوبیس گھنٹے کام کرے گا، تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوراً نمٹا جا سکے۔

بارشوں سے ممکنہ خطرات کے پیش نظر نالوں کی صفائی اور پانی کے بہاؤ کے راستے صاف کر دیے گئے ہیں۔ پی ڈی ایم اے نے حفاظتی اقدامات کے لیے متعلقہ اداروں کو ایس او پیز جاری کر دیے ہیں۔

مریم نواز نے ہدایت کی ہے کہ نہروں میں نہانے پر مکمل پابندی کو یقینی بنایا جائے اور بوسیدہ عمارتوں کی نشاندہی کر کے بروقت کارروائی کی جائے۔

وزیراعلیٰ نے ریسکیو اداروں اور انتظامیہ کو خبردار رہنے کا کہا اور زور دیا کہ "عوام کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے، اور ہم یہ ذمہ داری پورے جذبے سے نبھائیں گے۔"
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں، کیونکہ ہر جان قیمتی ہے۔ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ مون سون کے دوران تمام وسائل استعمال کیے جائیں گے تاکہ جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے۔

ٹیگز: