کراچی: مون سون بارشوں کے پیش نظر وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے بھر میں رین ایمرجنسی نافذ کر دی ہے، جبکہ بارشوں سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں۔
وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں رین ایمرجنسی ڈیسک قائم کر دیا گیا ہے، جو شہریوں کی شکایات کے حل کے لیے 24 گھنٹے کام کرے گا۔
حکام کے مطابق رین ایمرجنسی ڈیسک شہریوں سے موصول ہونے والی شکایات فوری طور پر متعلقہ اداروں تک پہنچائے گا تاکہ بارشوں کے دوران پیدا ہونے والی صورتحال پر بروقت قابو پایا جا سکے۔
صوبائی اداروں کو نکاسی آب، شہری سہولیات کی فراہمی اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔