Wed, September 16, 2026

این سی سی آئی اے نے واٹس ایپ ہیک ہونے کی صورت میں فوری اقدامات کی ہدایات دے دیں

این سی سی آئی اے نے واٹس ایپ ہیک ہونے کی صورت میں فوری اقدامات کی ہدایات دے دیں

کراچی:  نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے صارفین کو واٹس ایپ ہیک ہونے کی صورت میں فوری طور پر کچھ اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

اگر آپ کا واٹس ایپ ہیک ہو جائے اور آپ کو اپنے اکاؤنٹ تک رسائی نہ ملے یا شک ہو کہ کوئی اور آپ کا اکاؤنٹ استعمال کر رہا ہے، تو سب سے پہلے واٹس ایپ کو ان انسٹال کر کے دوبارہ انسٹال کریں۔ پھر اپنے فون نمبر کے ساتھ دوبارہ رجسٹر کریں۔ آپ کو ایس ایم ایس کے ذریعے ایک 6 ہندسوں کا کوڈ موصول ہوگا، جسے آپ کو فوراً درج کرنا ہوگا۔

اس کوڈ کے ذریعے آپ کا واٹس ایپ ہیکر کے موبائل سے فوراً لاگ آؤٹ ہو جائے گا، کیونکہ واٹس ایپ ایک وقت میں صرف ایک ڈیوائس پر فعال رہ سکتا ہے۔

اگر ہیکر نے "Two-Step Verification" فعال کر رکھی ہو اور آپ کو PIN کا پتہ نہ ہو، تو واٹس ایپ آپ سے 7 دن تک انتظار کرنے کو کہہ سکتا ہے۔ حکام نے بتایا کہ اس 7 دن کے دوران بالکل پریشان نہ ہوں، کیونکہ آپ کا اکاؤنٹ لاگ آؤٹ ہو چکا ہے، اور کوئی بھی اس دوران آپ کا اکاؤنٹ استعمال نہیں کر سکتا۔

اگر آپ نے اپنا ای میل ایڈریس پہلے سے لنک کیا ہوا ہے، تو "Forgot PIN" پر کلک کریں اور اپنا PIN فوراً ری سیٹ کریں۔

ٹیگز: