Wed, September 16, 2026

وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر صحت مصطفیٰ کمال کی ملاقات، صحت کے اقدامات کا جائزہ

وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر صحت مصطفیٰ کمال کی ملاقات، صحت کے اقدامات کا جائزہ

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے ملاقات کی، جس میں وزارتِ قومی صحت سے متعلق اہم امور، جاری منصوبوں اور شعبہ صحت میں اصلاحات پر گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں وفاقی وزیر صحت نے وزیراعظم کو صحت کے شعبے میں جاری اقدامات، مختلف بیماریوں کی روک تھام کے لیے کیے جانے والے اقدامات اور عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی سے متعلق پیش رفت سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم نے صحت کے شعبے کی بہتری کے لیے مؤثر اقدامات جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا اور عوامی فلاح سے متعلق منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ٹیگز: