Wed, September 16, 2026

عوام کو گھر کی دہلیز پر صحت کی سہولیات فراہم کریں گے، مصطفیٰ کمال

 عوام کو گھر کی دہلیز پر صحت کی سہولیات فراہم کریں گے، مصطفیٰ کمال

کراچی: وفاقی وزیر قومی صحت خدمات مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ حکومت صحت کے شعبے کو عالمی معیار سے ہم آہنگ کرنے اور عوام کو ان کی دہلیز پر بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

23ویں ہیلتھ ایشیا نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ صحت کے شعبے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ڈیجیٹلائزیشن کا عمل جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہیلتھ ایشیا نمائش میں 200 سے زائد کمپنیاں شریک ہیں۔ تین روزہ نمائش کے دوران 30 سے زائد کانفرنسیں ہوں گی، جبکہ متعدد مفاہمتی یادداشتوں پر بھی دستخط کیے جائیں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی پہلی قومی ویکسین پالیسی منظور کرلی گئی ہے۔ ڈاکٹروں اور نرسوں کی تعلیم و تربیت کو مقامی اور عالمی ضروریات کے مطابق منظم کرنے کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ٹیگز: