کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ بھارت نے مسئلہ کشمیر کو پس پشت ڈالنے کے لیے پاکستان کے مختلف علاقوں میں کئی محاذ کھول رکھے ہیں، جن میں کراچی بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں جاری ظلم پاکستان کا بنیادی مسئلہ ہے اور یہ جنگ کراچی میں بھی لڑی جا چکی ہے۔
مصطفیٰ کمال نے بتایا کہ ماضی میں کراچی میں روزانہ کی بنیاد پر 10 سے 20 افراد مارے جاتے تھے، جس کے پیچھے بھارت کی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کی سرمایہ کاری تھی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں ہونے والے دہشت گردانہ واقعات میں بھی بھارت ملوث ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب بھی پاکستان میں دہشت گردی کا ذکر ہوتا ہے تو سب سے پہلے بھارت کا نام لیا جانا چاہیے۔ بھارت ہر چھوٹے واقعے پر بھی پاکستان پر الزام لگاتا ہے۔
مصطفیٰ کمال نے والدین اور اساتذہ سے اپیل کی کہ وہ بچوں کو واضح کریں کہ بھارت ہمارا دشمن ہے اور اس کے خلاف ہوشیار رہنا چاہیے۔