Wed, September 16, 2026

پاکستان اور ترکیہ کا فلسطین پر مشترکہ مؤقف، فوری اقدامات کی ضرورت پر زور

پاکستان اور ترکیہ کا فلسطین پر مشترکہ مؤقف، فوری اقدامات کی ضرورت پر زور

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں فلسطین کی تازہ صورتحال، علاقائی امن اور انسانی بحران پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

دونوں رہنماؤں نے فلسطینی عوام کو درپیش مشکلات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مقبوضہ مشرقی یروشلم میں مسجد اقصیٰ کمپاؤنڈ کی بار بار بے حرمتی کی مذمت کی۔

اسحاق ڈار اور ہاکان فیدان نے فلسطینی عوام کے جائز حقوق کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ فلسطین میں امن و استحکام کے لیے مؤثر کردار ادا کرے۔

ٹیلیفونک رابطے کے دوران اردن کی جانب سے عرب اور اسلامی ممالک کا اجلاس بلانے کی تجویز پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا، جبکہ فلسطین کے مسئلے پر مشترکہ سفارتی کوششوں کو مزید مؤثر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

ٹیگز: