مالٹا:مالٹا نے اعلان کیا ہے کہ وہ ستمبر میں فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرے گا۔ یہ اعلان مالٹا کے وزیراعظم رابرٹ ابیلا نے اپنی فیس بک پوسٹ میں کیا، جہاں انہوں نے کہا کہ فلسطین کی خودمختاری مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کے قیام کے لیے ضروری ہے۔
مالٹا کا یہ اقدام فرانس اور برطانیہ کے حالیہ فیصلوں کے بعد سامنے آیا ہے، جنہوں نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا عندیہ دیا تھا۔ اس دوران فن لینڈ نے بھی دو ریاستی حل کی حمایت کا اعلان کیا ہے