Wed, September 16, 2026

مالٹا نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا

مالٹا نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا

ویلیٹا:یورپی ملک  مالٹا کے وزیر اعظم رابرٹ ابیلا نے کہا ہے کہ ملک 20 جون 2025 کو فلسطینی ریاست کو رسمی طور پر تسلیم کر لے گا۔ یہ قدم فلسطین کے حق میں مالٹا کی حمایت کو ظاہر کرتا ہے۔

رابرٹ ابیلا نے بتایا کہ فرانس بھی جلد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے اور دونوں ممالک سعودی عرب کے ساتھ مل کر دو ریاستی حل پر ایک مشترکہ کانفرنس منعقد کریں گے۔ خیال رہے کہ  مالٹا نے اپریل 2023 میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں فلسطین کو مکمل رکنیت دینے کے حق میں ووٹ دیا تھا، مگر اس وقت تک باضابطہ تسلیم نہیں کیا تھا۔

اب تک اقوام متحدہ کے 193 رکن ممالک میں سے 147 نے فلسطین کو ایک آزاد ریاست تسلیم کر لیا ہے۔ یورپی اور دیگر کئی ممالک نے بھی یہ قدم اٹھایا ہے، مگر امریکہ، برطانیہ، جرمنی اور آسٹریلیا جیسے بڑے ممالک ابھی تک فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔ گزشتہ ماہ فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے بھی کہا تھا کہ وہ جلد اس بارے میں فیصلہ کریں گے۔

ٹیگز: