Wed, September 16, 2026

برطانیہ آج فلسطینی ریاست کو باضابطہ تسلیم کرے گا ، بر طانوی وزیراعظم

 برطانیہ آج فلسطینی ریاست کو باضابطہ تسلیم کرے گا ، بر طانوی وزیراعظم

لندن :  برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر نے اعلان کیا ہے کہ برطانیہ آج دوپہر فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا فیصلہ کرے گا۔ یہ قدم غزہ میں بدتر ہوتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر اٹھایا جا رہا ہے۔

برطانوی حکومت نے بتایا ہے کہ انسانی بحران اور حالات کی سنگینی کے باعث اپنی پالیسی میں تبدیلی کی جا رہی ہے تاکہ فلسطینیوں کے حق میں مضبوط موقف اپنایا جا سکے۔

اس سے پہلے پرتگال نے بھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا، جبکہ کینیڈا اور فرانس سمیت چند دیگر مغربی ممالک بھی اس پر غور کر رہے ہیں۔

یہ سب تب ہو رہا ہے جب اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں پر شدید حملے کر رہا ہے، جنہیں عالمی سطح پر نسل کشی قرار دیا جا چکا ہے۔اقوام متحدہ کے رکن تقریباً تین چوتھائی ممالک پہلے ہی فلسطین کو ایک آزاد ریاست تسلیم کر چکے ہیں۔

ٹیگز: