اسلام آباد: سٹیٹ بینک آف پاکستان آج اپنی نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا۔ گورنر جمیل احمد کی زیر صدارت کمیٹی اجلاس میں شرح سود اور دیگر مالیاتی فیصلے طے کیے جائیں گے۔
سروے کے مطابق زیادہ تر کاروباری طبقے (60 فیصد) کا خیال ہے کہ شرح سود برقرار رکھی جائے گی، جبکہ 24 فیصد توقع کر رہے ہیں کہ یہ بڑھ سکتی ہے اور 10 فیصد کا خیال ہے کہ کمی ہو سکتی ہے۔فی الحال ملک میں شرح سود 10.5 فیصد ہے۔