Wed, September 16, 2026

یمن نے یو اے ای کے ساتھ دفاعی معاہدہ ختم کر دیا، فورسز کو فوری انخلا کا حکم

یمن نے یو اے ای کے ساتھ دفاعی معاہدہ ختم کر دیا، فورسز کو فوری انخلا کا حکم

یمن :یمن کی صدارتی قیادت نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ دفاعی معاہدہ منسوخ کرتے ہوئے ملک میں موجود یو اے ای کی تمام فوجی فورسز کو 24 گھنٹوں کے اندر یمن چھوڑنے کی ہدایت دے دی ہے۔

رشاد العلیمی کے مطابق یمن کی تمام بندرگاہوں اور زمینی و بحری راستوں پر 72 گھنٹوں کے لیے مکمل ناکہ بندی نافذ کر دی گئی ہے تاکہ ملکی خودمختاری کو محفوظ بنایا جا سکے۔

یہ اقدام سعودی عرب کی قیادت میں عسکری اتحاد کی حالیہ فضائی کارروائی کے بعد سامنے آیا، جس میں مکلا بندرگاہ کو نشانہ بنایا گیا۔ سعودی عرب کا کہنا ہے کہ کارروائی یو اے ای کے حمایت یافتہ جنوبی علیحدگی پسند گروہ، سدرن ٹرانزیشنل کونسل، کے خلاف کی گئی۔

سعودی وزارت خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ یو اے ای کی حالیہ سرگرمیاں خطے میں کشیدگی بڑھا سکتی ہیں اور تحمل و مکالمے کی ضرورت ہے۔

یمن اور یو اے ای کے تعلقات میں یہ بحران خطے کی سیاسی و عسکری صورتحال کو مزید پیچیدہ کر سکتا ہے، اور ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کے اثرات آئندہ دنوں میں نمایاں ہوں گے۔

ٹیگز: