اسلام آباد :وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اسلام آباد میں کہا ہے کہ پاکستان کی 24 کروڑ سے زائد آبادی میں نوجوان زیادہ تر ہیں اور وہ ملک کی سب سے بڑی معاشی قوت بن سکتے ہیں،سالانہ شرح نمو 2.5 فیصد ہے۔
وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ ملک کا اصل چیلنج نتائج کے حوالے سے نظم و ضبط کی کمی ہے، اور حکومت نوجوانوں کو ہنرمندی کی تربیت فراہم کرنے پر فوکس کر رہی ہے تاکہ وہ ترقی میں کردار ادا کر سکیں۔