لاہور :نئے سال کے موقع پر حکومت کی طرف سے عوام کو بڑا تحفہ ملنے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 10 روپے 60 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 59 پیسے فی لٹر کمی کی تجویز زیر غور ہے۔
اوگرا کل ورکنگ پیپر حکومت کو بھجوا رہا ہے، جس کے بعد وزارت خزانہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد حتمی فیصلہ کرے گی۔
اس اقدام سے عوام پر ایندھن کا بوجھ کم کرنے اور مہنگائی کے اثرات کو محدود کرنے کی توقع ہے۔