Wed, September 16, 2026

بنگلہ دیش کی پہلی خاتون وزیراعظم خالدہ ضیا کا انتقال

بنگلہ دیش کی پہلی خاتون وزیراعظم خالدہ ضیا کا انتقال

ڈھاکہ :بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم اور بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی سربراہ خالدہ ضیا 80 سال کی عمر میں وفات پا گئیں۔ پارٹی کی جانب سے ان کے انتقال کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

خالدہ ضیا طویل عرصے سے متعدد بیماریوں میں مبتلا تھیں، جن میں جگر کی خرابی، ذیابیطس اور دل کے مسائل شامل تھے۔ گزشتہ کئی دنوں سے وہ وینٹی لیٹر پر تھیں اور ان کا علاج ڈاکٹروں کی زیرِ نگرانی جاری تھا۔ میڈیکل بورڈ کے رکن ڈاکٹر ضیاء الحق کے مطابق، ان کی صحت کی حالت شدید نازک تھی اور انہیں باقاعدگی سے ڈائیلاسس کی ضرورت تھی۔

چند روز قبل ان کے بیٹے بھی علاج کے سلسلے میں بنگلہ دیش پہنچے تھے۔ خالدہ ضیا 1991 سے 1996 تک ملک کی وزیراعظم رہیں اور بنگلہ دیش کی تاریخ میں پہلی خاتون وزیراعظم بننے کا اعزاز حاصل ہے۔ ان کے انتقال پر ملک بھر میں افسوس اور سیاسی حلقوں میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

ٹیگز: