ایمسٹرڈیم: جرمنی نے ہاکی ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں اسپین کو 0-1 سے شکست دے کر عالمی اعزاز کا کامیابی سے دفاع کرلیا۔
فائنل کا واحد اور فیصلہ کن گول جرمنی کے اسٹروتھوف نے تیسرے کوارٹر میں کیا۔ جرمن ٹیم نے آخری لمحات تک اپنی برتری برقرار رکھی اور مسلسل دوسری مرتبہ ہاکی ورلڈ کپ اپنے نام کرلیا۔
جرمنی کی اس فتح کے بعد ہاکی ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ ٹائٹلز جیتنے کا پاکستان کا ریکارڈ بھی برابر ہوگیا۔ پاکستان اور جرمنی اب تک چار، چار مرتبہ ہاکی ورلڈ کپ جیت چکے ہیں۔