Wed, September 16, 2026

ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان اور ویلز کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ برابر

ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان اور ویلز کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ برابر

ایمسٹیلوین :ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان اور ویلز کے درمیان مقابلہ 3-3 گول سے برابر ہوگیا۔ دونوں ٹیموں نے میچ کے دوران برتری حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کی، تاہم مقررہ وقت تک کوئی ٹیم فیصلہ کن برتری حاصل نہ کرسکی۔

پاکستان کی جانب سے عبدالرحمان، سفیان خان اور حنان شاہد نے گول سکور کیے۔ قومی ٹیم کا ایونٹ میں یہ دوسرا میچ تھا۔

پاکستان کو اپنے افتتاحی میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں 1-4 گول سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، جبکہ قومی ٹیم اب 19 اگست کو بھارت کے خلاف میدان میں اترے گی۔

ٹیگز: