Wed, September 16, 2026

پاکستانی ہاکی ٹیم پرو ہاکی لیگ کے دوسرے راؤنڈ کیلئے آسٹریلیا روانہ

پاکستانی ہاکی ٹیم پرو ہاکی لیگ کے دوسرے راؤنڈ کیلئے آسٹریلیا روانہ

لاہور : پاکستانی ہاکی ٹیم پرو ہاکی لیگ کے دوسرے راؤنڈ میں شرکت کے لیے آسٹریلیا روانہ ہوگئی ہے۔ یہ ایونٹ 10 سے 14 فروری تک ہوبارٹ میں کھیلا جائے گا، جہاں پاکستانی ٹیم اپنے حریفوں کے خلاف میچز کھیلے گی۔

10 فروری کو پاکستان کا پہلا میچ آسٹریلیا کے ساتھ ہوگا، جبکہ 11 فروری کو جرمنی کے خلاف مقابلہ ہوگا۔ اس کے بعد، 13 فروری کو پاکستان کا دوبارہ آسٹریلیا سے اور 14 فروری کو جرمنی کے ساتھ میچ ہوگا۔پاکستانی ٹیم ایونٹ میں اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہے، اور شائقین کو ٹیم سے اچھے نتائج کی توقع ہے۔ 
 

ٹیگز: