Wed, September 16, 2026

پاکستان اور ازبکستان کا معاشی شراکت داری بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور ازبکستان کا معاشی شراکت داری بڑھانے پر اتفاق

تاشقند: پاکستان اور ازبکستان نے باہمی تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافے کے ذریعے دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا ہے۔

ازبکستان میں پاکستان کے سفیر محمد مدثر ٹیپو نے ازبک نائب وزیراعظم جمشید خودجایف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کے فروغ، تجارت میں اضافے اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستانی سفیر نے ازبکستان کے 35ویں یوم آزادی کے موقع پر نائب وزیراعظم کو مبارکباد دی اور مختلف شعبوں میں ازبکستان کی ترقی اور کامیابیوں کو سراہا۔

اس موقع پر ازبک نائب وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کے سرکاری اداروں، کاروباری شخصیات اور چیمبرز آف کامرس کے درمیان روابط مضبوط بنا کر اقتصادی تعاون کے امکانات سے بھرپور فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔

محمد مدثر ٹیپو نے کہا کہ پاکستان دونوں ممالک کے مشترکہ اقتصادی اہداف کے حصول کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور ازبکستان نے اقتصادی روابط کے فروغ کے لیے ایک جامع روڈ میپ بھی تیار کر رکھا ہے۔

دونوں جانب سے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ تجارت، سرمایہ کاری اور نجی شعبے کے درمیان تعاون بڑھانے کے لیے مؤثر اقدامات کو مزید آگے بڑھایا جائے گا۔

ٹیگز: