راولپنڈی :آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دورۂ ترکیہ کے دوران پاکستان اور ترکیہ نے دفاعی اور تزویراتی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ترک صدر رجب طیب اردوان اور وزیر قومی دفاع یاشار گولر سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان برادرانہ تعلقات، دفاعی تعاون کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک نے دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور دفاعی شعبے میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان قریبی تزویراتی شراکت داری کی عکاسی کرتا ہے۔