لاہور:انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے پی ٹی آئی بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں پیشی کے بعد جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ پولیس کی جانب سے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی گئی تھی جو عدالت نے مسترد کر دی۔
شاہ ریز خان کے وکیل کا کہنا ہے کہ انہیں بغیر مقدمے کے اغوا کیا گیا جبکہ ان کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔ شاہ ریز ایک تعلیم یافتہ پروفیشنل ہیں اور آسٹریلیا کی کمپنی میں اعلیٰ عہدے پر کام کر رہے ہیں۔