لاہور: یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی جو سوشل میڈیا پر جوئے کی ایپ کی پروموشن کے الزام میں زیرِ تفتیش ہیں، کو عدالت نے مزید جسمانی ریمانڈ دینے کی درخواست مسترد کر دی۔
لاہور کی ضلع کچہری میں سماعت کے دوران نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی نے عدالت سے استدعا کی کہ تفتیش مکمل ہونے تک ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر رکھا جائے، لیکن جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے درخواست مسترد کرتے ہوئے ملزم کو 14 دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
ڈکی بھائی پر الزام ہے کہ انہوں نے جوئے کی غیر قانونی ایپ کی تشہیر کر کے نوجوانوں کو اس میں سرمایہ کاری کی ترغیب دی، جو کہ قانون کے تحت جرم ہے۔
سائبر کرائم ونگ کی جانب سے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے اور مزید تفتیش کی جا رہی ہے