نئی دہلی :بھارتی اپوزیشن نے ووٹر لسٹوں میں دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی حکومت جمہوریت نہیں، آمریت مسلط کر رہی ہے۔ راہول گاندھی کی قیادت میں جاری ’ووٹر ادھیکار یاترا‘ کے دوران انکشاف ہوا کہ کئی علاقوں میں سینکڑوں ووٹرز کو ایک ہی گھر سے منسلک کر کے رجسٹرڈ کیا گیا ہے۔
مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے راہول گاندھی نے کہا کہ وزیراعظم کی خاموشی ہی سب سے بڑا اعتراف ہے۔ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ عوام کے ووٹ کا حق چھینا جا رہا ہے اور یہ جمہوریت کے خلاف کھلی سازش ہے۔