Wed, September 16, 2026

مودی سرکار کا 'اسرائیل نواز' چہرہ بے نقاب: بھارتی سیاستدان آنند بھدوریا کا وزیرِ اعظم پر منافقانہ کردار کا الزام

مودی سرکار کا 'اسرائیل نواز' چہرہ بے نقاب: بھارتی سیاستدان آنند بھدوریا کا وزیرِ اعظم پر منافقانہ کردار کا الزام

نئی دہلی :بھارت کی داخلی سیاست میں مودی حکومت کی خارجہ پالیسی پر سوالات کی بوچھاڑ کر دی گئی ہے۔ نامور بھارتی سیاستدان آنند بھدوریا نے مودی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ نریندر مودی نے خطے کے امن کو داؤ پر لگا کر بھارت کا وقار مجروح کیا ہے۔
آنند بھدوریا نے عوامی اجتماع سے خطاب اور میڈیا بیانات میں بی جے پی حکومت سے سخت سوالات پوچھے ہیں ۔انہوں نے پوچھا کہ جب پوری دنیا غزہ میں اسرائیل کی جانب سے انسانی نسل کشی پر سراپا احتجاج تھی، تو مودی کس ایجنڈے کے تحت اسرائیل کا دورہ کر رہے تھے؟۔ بھدوریا کا کہنا تھا کہ مودی نے نسل کشی کرنے والے ملک کا دورہ کر کے بھارت کی تاریخ پر سیاہ دھبہ لگایا ہے۔
بھارتی سیاستدان نے ایرانی سپریم لیڈر کی استقامت کی مثال دیتے ہوئے مودی کو آڑے ہاتھوں لیا۔ایرانی قیادت نے شہادت تو قبول کر لی لیکن امریکہ کے سامنے گھٹنے ٹیکنے سے انکار کر دیا، جبکہ مودی نے اقتدار کی خاطر قومی مفادات کا سودا کر کے واشنگٹن کے سامنے سر جھکا دیا ہے۔
اس بیان نے بھارتی سوشل میڈیا اور سیاسی حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مودی کا 'مکروہ کردار' اب بھارت کے اندر سے ہی بے نقاب ہونا شروع ہو گیا ہے، جو آنے والے انتخابات میں بی جے پی کے لیے بڑی مشکل کھڑی کر سکتا ہے۔

ٹیگز: