لاہور:لاہور کے نشیبی علاقوں میں سیلابی پانی سے مزید 17 افراد کو ریسکیو 1122 نے باحفاظت نکال لیا۔ مانگا منڈی کے گاؤں جھگیاں ملایاواں دیاں سے 11 جبکہ مالی پورہ بند روڈ سے 6 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔
ترجمان ریسکیو کے مطابق تمام متاثرہ افراد محفوظ ہیں اور شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر ریسکیو 1122 ہیلپ لائن پر درست لوکیشن کے ساتھ اطلاع دیں۔