Wed, September 16, 2026

دریائے راوی میں دل خراش واقعہ: تین معصوم بچے ڈوب کر جاں بحق

دریائے راوی میں دل خراش واقعہ: تین معصوم بچے ڈوب کر جاں بحق

لاہور : لاہور میں دریائے راوی کے کنارے کھیلتے ہوئے ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں تین بچے پانی میں ڈوب کر زندگی کی بازی ہار گئے۔ جاں بحق بچوں کے نام نصیب اللہ، امیر حمزہ اور قدرت اللہ بتائے گئے ہیں، اور افسوس کی بات یہ ہے کہ تینوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔

ریسکیو ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بچوں کی لاشیں نکال کر ورثا کے حوالے کر دیں۔ غم سے نڈھال اہلِ خانہ کے لیے یہ صدمہ ناقابلِ برداشت ہے۔

پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ 5 نمبر ٹی کے قریب پیش آیا، جہاں بچے کھیل رہے تھے اور اچانک دریا کی گہرائی میں چلے گئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

ٹیگز: