لاہور / اسلام آباد: بھارت کی جانب سے دریاؤں میں بغیر اطلاع پانی چھوڑنے کے بعد دریائے ستلج، راوی اور چناب میں اونچے درجے کا سیلاب آگیا۔ کئی اضلاع میں ایمرجنسی نافذ، حفاظتی بند ٹوٹ گئے، فصلیں زیر آب آ گئیں اور شہری محفوظ مقامات پر منتقل کیے جا رہے ہیں۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق نشیبی علاقوں میں خطرہ برقرار ہے، جبکہ خیبرپختونخوا میں سیلاب سے 406 افراد جاں بحق اور ہزاروں مکانات تباہ ہو چکے ہیں۔ سوات، شانگلہ اور بونیر میں بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے۔