Wed, September 16, 2026

ایرانی جنرل رحیم صفوی نے سعودی اور پاکستان کے دفاعی معاہدے کو مثبت قرار دے دیا، ایران کے شامل ہونے کی خواہش ظاہر کر دی

ایرانی جنرل رحیم صفوی نے سعودی اور پاکستان کے دفاعی معاہدے کو مثبت قرار دے دیا، ایران کے شامل ہونے کی خواہش ظاہر کر دی

تہران :  ایرانی پاسداران انقلاب کے میجر جنرل اور سپریم لیڈر کے مشیر رحیم صفوی نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والے دفاعی معاہدے کو اچھا قدم قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایران بھی اس معاہدے میں شامل ہو جائے تو یہ خطے کے امن اور استحکام کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔

رحیم صفوی نے اسلامی ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے اختلافات کو بھول کر مشترکہ خطرات کا مقابلہ کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کا اثر و رسوخ خطے میں کم ہو رہا ہے اور اب وہ اپنی توجہ ایشیا پیسیفک کی طرف منتقل کر رہا ہے، اس لیے اب وقت آ گیا ہے کہ ہم ایک مضبوط علاقائی اسلامی سکیورٹی اتحاد قائم کریں تاکہ خطے میں خودمختاری اور امن کو برقرار رکھا جا سکے۔

دوسری طرف، لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بتایا کہ سعودی عرب کے علاوہ اور بھی کئی ممالک پاکستان کے ساتھ دفاعی معاہدے کرنا چاہتے ہیں۔

ٹیگز: