Wed, September 16, 2026

امریکہ نے کشمیر کے مسئلے کے پرامن حل کی خواہش ظاہر کر دی

امریکہ نے کشمیر کے مسئلے کے پرامن حل کی خواہش ظاہر کر دی

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک براہِ راست تنازع ہے۔ اگر دونوں ملک ثالثی کی پیشکش کریں تو امریکہ مدد کے لیے تیار ہے۔

امریکی حکام نے واضح کیا کہ مذاکرات ہی واحد راستہ ہے جس سے کشمیر کا مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت جنگ بندی میں امریکہ نے بھی اپنا کردار ادا کیا ہے۔

امریکہ نے پاکستان کی طرف سے دہشتگردوں کی حوالگی پر بھی شکریہ ادا کیا، خاص طور پر ایسے دہشتگرد کی حوالگی جس نے امریکی شہریوں کو نشانہ بنایا تھا۔ اس عمل کو دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری کی ایک اچھی شروعات قرار دیا گیا۔

مزید بتایا گیا کہ امریکہ بھارت اور پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہتر بنانے کی کوششوں میں لگا ہوا ہے، اور دونوں کے ساتھ اس کے تعلقات مختلف نوعیت کے حامل ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ وہ پاکستان میں ریکوڈک کے علاقے میں سرمایہ کاری کے مواقع پر بھی غور کر رہا ہے۔

ٹیگز: