Wed, September 16, 2026

کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر نامعلوم افراد کا حملہ

کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر نامعلوم افراد کا حملہ

بلوچستان : کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کو نامعلوم افراد نے راکٹوں سے نشانہ بنایا، تاہم خوش قسمتی سے اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور ٹرین کو بحفاظت جیکب آباد پہنچا دیا گیا۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) نصیر آباد، غلام سرور بھیو نے مقامی صحافیوں کو بتایا کہ یہ واقعہ نصیر آباد کے نوتال کے قریب ریلوے ٹریک پر پیش آیا، جہاں مسلح حملہ آوروں نے جعفر ایکسپریس پر چار راکٹ فائر کیے۔

پولیس کے مطابق، حملہ جعفر ایکسپریس پر کیا گیا تھا، مگر ایف سی اور پولیس اہلکاروں نے فوراً جوابی فائرنگ کی، جس کے باعث حملہ آوروں کو فرار ہونے کا موقع ملا۔

حکام کے مطابق یہ واقعہ الطاف آباد کے مقام پر پیش آیا تھا، جہاں چار راکٹ فائر کیے گئے تھے۔ اس کے باوجود، ٹرین کو ڈیرہ مراد جمالی ریلوے اسٹیشن تک بحفاظت پہنچا دیا گیا۔ جائے وقوعہ کو گھیر کر شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ جعفر ایکسپریس اور بولان میل کو ڈیرہ مراد جمالی سے کلیئر ہونے کے بعد جیکب آباد روانہ کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے ریلوے ٹریک کے اطراف سیکیورٹی کو مزید سخت کر دیا ہے۔
 
 

ٹیگز: