Wed, September 16, 2026

کوئٹہ سے جعفر ایکسپریس 17 روز بعد بحال، 400 مسافر پشاور روانہ

کوئٹہ سے جعفر ایکسپریس 17 روز بعد بحال، 400 مسافر پشاور روانہ

کوئٹہ: دہشت گردوں کے حملے کے بعد معطل جعفر ایکسپریس کو 17 دن بعد بحال کر دیا گیا۔ ٹرین 10 بوگیوں پر مشتمل ہے اور 400 سے زائد مسافروں کو لے کر پشاور روانہ ہوگئی۔

 رکن قومی اسمبلی جمال شاہ نے ٹرین کی روانگی کا افتتاح کیا، اس موقع پر ریلوے حکام بھی موجود تھے۔ مسافروں کی سخت چیکنگ کی گئی اور سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ جعفر ایکسپریس کی معطلی سے 90 لاکھ روپے کا نقصان ہوا تھا۔

ٹیگز: