Wed, September 16, 2026

رواں سال 67023 آپریشنز، 1873 دہشت گرد ہلاک:ترجمان پاک فوج

 رواں سال 67023 آپریشنز، 1873 دہشت گرد ہلاک:ترجمان پاک فوج

راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات کے بغیر دہشت گردی پر قابو ممکن نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ رواں سال ملک بھر میں 67023 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے، جن میں 1873 دہشت گرد ہلاک ہوئے، جن میں 136 افغانی شامل تھے۔

انہوں نے کہا کہ پاک افغان بارڈر انتہائی دشوار گزار ہے اور سرحدی علاقوں میں انتظامی ڈھانچہ کمزور ہے، جس کی وجہ سے آمد و رفت اور دہشت گردوں کی دراندازی کو کنٹرول کرنا ایک بڑا چیلنج ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کی تربیت، اسلحہ اور فنڈنگ پاکستان کے خلاف استعمال کی جاتی ہے، اور پاکستان کا موقف ہے کہ افغان طالبان رجیم دہشت گردوں کی سہولت کاری بند کرے۔

ٹیگز: