اسلام آباد:صدر مملکت نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (این ڈی یو) اسلام آباد کا دورہ کیا اور وہاں کامیابی سے ورکشاپ مکمل کرنے والے شرکاء کو اسناد سے نوازا۔ ورکشاپ میں پارلیمنٹ کے اراکین، سینئر سول اور ملٹری افسران، تعلیمی اداروں اور سول سوسائٹی کے نمائندے شریک ہوئے۔
صدر نے اس موقع پر عصری سلامتی کے چیلنجز پر بات کرتے ہوئے باخبر قیادت، قومی ہم آہنگی اور مربوط پالیسی سازی کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ قومی ترقی اور سیکورٹی کے لیے مختلف شعبوں کے درمیان تعاون اور معلومات کا تبادلہ ضروری ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، ورکشاپ کا مقصد شرکاء کو عملی بصیرت فراہم کرنا اور انہیں قومی سلامتی اور پالیسی سازی کے حوالے سے موثر قیادت کے اصولوں سے روشناس کرانا تھا۔