Wed, September 16, 2026

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی دورہ، قومی سکیورٹی چیلنجز پر بریفنگ

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی دورہ، قومی سکیورٹی چیلنجز پر بریفنگ

اسلام آباد: چیف آف ڈیفنس سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا اور انہیں قومی، علاقائی اور عالمی سکیورٹی چیلنجز کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، فیلڈ مارشل نے کہا کہ موجودہ اور ابھرتے خطرات روایتی نہیں بلکہ بالواسطہ اور پراکسیز کے ذریعے سامنے آ رہے ہیں، اور دشمن داخلی کمزوریوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے غیر روایتی حربے استعمال کر رہا ہے۔

انہوں نے کورس شرکاء کو چوکنا، لچکدار اور قومی اقدار پر قائم رہنے کی ہدایت دی اور یونیورسٹی کے کردار کو اسٹریٹجک قیادت کی تیاری میں اہم قرار دیا۔

ٹیگز: