راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے 17ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی، جہاں انہوں نے بلوچستان کی اہمیت اور صوبے کی ترقی میں عوام اور نوجوانوں کے کردار کو اجاگر کیا۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، اور اس کے عوام محب وطن اور صلاحیتوں سے بھرپور ہیں۔ آرمی چیف نے کہا کہ صوبے میں جاری عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے بلوچستان کی معاشی ترقی میں معاون ثابت ہوں گے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ بدامنی کے پھیلاؤ کی کوششوں کو روکنے کے لیے سخت اقدامات جاری ہیں، اور صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے کوششیں تسلسل سے جاری رہیں گی۔
ملاقات کے دوران شرکاء نے بلوچستان کی ترقی اور امن کے حوالے سے مختلف تجاویز پیش کیں، جن پر آرمی چیف نے مثبت انداز میں غور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔