Wed, September 16, 2026

عوام کو ریلیف دینا میری اولین ترجیح:وزیراعظم

 عوام کو ریلیف دینا میری اولین ترجیح:وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کی اولین ترجیح عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہے۔

اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ ہفتے بھی عوام کے لیے ریلیف اقدامات کیے گئے تھے اور پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

ان کے مطابق وفاقی حکومت مشکل معاشی حالات کے باوجود عوامی سہولت کے اقدامات کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پبلک ٹرانسپورٹ، گڈز ٹرانسپورٹ، موٹر سائیکل اور رکشہ استعمال کرنے والے طبقے کے لیے ایندھن پر سبسڈی بھی فراہم کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب حکومت نے ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیراعظم ہاؤس کے اعلامیے کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل دونوں کی قیمتوں میں 22، 22 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

نظرثانی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 381 روپے 78 پیسے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 380 روپے 78 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا۔

ٹیگز: