دوحہ : امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں خطے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
اس موقع پر امیر قطر نے علاقائی تنازعات کے خاتمے کے لیے سفارتی حل اور باہمی مکالمے کی ضرورت پر زور دیا، جبکہ دونوں رہنماؤں نے خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے کوششیں جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔