Wed, September 16, 2026

اسحاق ڈار اور عباس عراقچی کا ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی صورتحال اور پاک ایران تعلقات پر تبادلہ خیال

اسحاق ڈار اور عباس عراقچی کا ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی صورتحال اور پاک ایران تعلقات پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا، جس کے دوران خطے کی مجموعی صورتحال، مقبوضہ مشرقی یروشلم کی تازہ صورت حال اور پاک ایران تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کے لیے سفارتی روابط اور مشاورت جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کو جلد پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت بھی دی۔

دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے اور پاکستان و ایران کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ٹیگز: