Wed, September 16, 2026

پاک فضائیہ کے ہاتھوں رافیل طیاروں کی تباہی پر فرانس کا محتاط ردعمل

پاک فضائیہ کے ہاتھوں رافیل طیاروں کی تباہی پر فرانس کا محتاط ردعمل

پیرس : حالیہ پاک بھارت جھڑپوں میں پاکستان نے بھارت کے 7 طیارے مار گرائے جن میں 3 جدید فرانسیسی ساختہ رافیل طیارے بھی شامل تھے۔ یہ کامیابی پاک فضائیہ کے لیے ایک بڑی فتح سمجھی جا رہی ہے اور عالمی میڈیا نے اسے بھارت کے لیے ایک سخت ناکامی قرار دیا ہے۔

فرانس کی فوج کے ترجمان نے اس معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی صورتحال واضح نہیں ہے اور ہم بھارت سے مکمل معلومات حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا اگر یہ بات درست ثابت ہوئی کہ رافیل طیارے مارے گئے ہیں تو یہ اس طیارے کی 20 سالہ تاریخ میں پہلی بار ہوگا۔ فرانس اس جنگ سے سیکھنا چاہتا ہے تاکہ اپنی کارکردگی بہتر بنا سکے۔

دوسری جانب بھارت نے اس تباہی کی تردید کی ہے، مگر بھارتی فضائیہ کے ایک اعلیٰ افسر نے تسلیم کیا کہ جنگ میں نقصانات معمول کی بات ہیں اور وہ زیادہ تفصیل نہیں دے سکتے۔ یہ بات یاد رکھنے کی ہے کہ بھارت نے 2019 میں فرانس سے 36 رافیل طیارے خریدے تھے، جنہیں بہت طاقتور سمجھا جاتا تھا۔ اب پاکستان کی فضائیہ نے ان میں سے تین کو مار گرایا ہے جو کہ ایک بہت بڑی پیش رفت ہے۔

ٹیگز: