Wed, September 16, 2026

پاکستان کی جانب سے بھارتی رافیل طیاروں کی تباہی کے بعد فرانسیسی کمپنی کے شیئرز میں کمی

پاکستان کی جانب سے بھارتی رافیل طیاروں کی تباہی کے بعد فرانسیسی کمپنی کے شیئرز میں کمی

پیرس : پاکستان کی جانب سے بھارتی فضائیہ کے تین رافیل طیارے مار گرائے جانے کے بعد، ان طیاروں کی بنانے والی فرانسیسی کمپنی ڈیسالٹ ایوی ایشن کے شیئرز کی قیمت میں کمی آ گئی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، یورپ کی اسٹاک مارکیٹ میں ڈیسالٹ کمپنی کے شیئرز نیچے آ گئے ہیں۔ تجزیہ کار اس کمی کو بھارتی فضائیہ کے رافیل طیاروں کی ناکامی سے جوڑ رہے ہیں۔ کمپنی کے شیئرز میں 1.64 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

رافیل طیارے دنیا کے جدید ترین لڑاکا طیاروں میں شمار ہوتے ہیں، جنہیں بھارت نے فرانس سے خریدا تھا۔ حال ہی میں بھارت نے فرانس کے ساتھ مزید 26 رافیل طیارے خریدنے کا معاہدہ بھی کیا ہے، مگر اب ان طیاروں کی کارکردگی پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

بھارت میں سوشل میڈیا پر اور عسکری تجزیہ نگاروں کی جانب سے بھی رافیل طیاروں کی ناکامی پر سخت تنقید کی جا رہی ہے، اور بھارتی دفاعی حکمت عملی پر بھی سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ قابلِ ذکر ہے کہ گزشتہ پانچ دنوں میں ڈیسالٹ کمپنی کے شیئرز میں اضافہ دیکھا گیا تھا، مگر پاکستانی کارروائی کے بعد اب ان میں واضح کمی آ چکی ہے۔

ٹیگز: