Wed, September 16, 2026

چکن مہنگا ہوا تو غریب ہفتے میں ایک دن بھی نہیں کھا سکے گا،مریم نواز

چکن مہنگا ہوا تو غریب ہفتے میں ایک دن بھی نہیں کھا سکے گا،مریم نواز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آٹے کی قیمت میں کمی کے بعد روٹی سستی کرنے کا فوری حکم دے دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جب آٹا سستا ہو گیا ہے تو روٹی کی قیمت بھی لازمی کم ہونی چاہیے تاکہ عام آدمی کو ریلیف ملے۔

انہوں نے پرائس کنٹرول محکمے کو کہا ہے کہ وہ روٹی کے نئے ریٹ جلد سے جلد مقرر کرے، اور اس کے ساتھ ساتھ چکن، سبزیاں اور دالیں بھی مہنگی نہ ہوں، ان کی قیمتوں پر سخت نظر رکھی جائے۔

مریم نواز نے کہا کہ"غریب کا بچہ پہلے ہفتے میں ایک دن چکن کھا لیتا تھا، لیکن اگر چکن مزید مہنگا ہوا تو وہ ایک دن بھی نہیں کھا سکے گا، یہ میں برداشت نہیں کروں گی۔"

انہوں نے واضح کیا کہ آٹے کی سستی کا فائدہ براہ راست عوام تک پہنچنا چاہیے، اور حکومت اس پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنائے گی۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت صرف باتیں نہیں، حقیقی کام کر کے عوام کی زندگی آسان بنانا چاہتی ہے۔

ٹیگز: