Wed, September 16, 2026

تاریخ کا سب سے مہنگا سمندری خزانہ: سان جوز جہاز کے سکے سامنے آ گئے

تاریخ کا سب سے مہنگا سمندری خزانہ: سان جوز جہاز کے سکے سامنے آ گئے

 کولمبیا:بحیرہ کیریبین کی گہرائیوں میں موجود تقریباً تین سو سال پرانے ہسپانوی جہاز سان جوز کے ملبے کی جدید ترین ٹیکنالوجی کی مدد سے تصویربندی کی گئی ہے، جس کے بعد ماہرین نے جہاز اور اس کے قیمتی کارگو کے حوالے سے دلچسپ معلومات فراہم کی ہیں۔

سان جوز، جو کہ تاریخ کا سب سے قیمتی سمندری ملبہ سمجھا جاتا ہے، 1708 میں پیرو سے اسپین کی جانب تقریباً 20 ارب ڈالر مالیت کا سونا، چاندی اور زمرد لے جا رہا تھا، لیکن برطانوی بحریہ نے اسے ڈبو دیا تھا اور تب سے یہ ملبہ سمندر کی تہہ میں دفن تھا۔

2015 میں کولمبین نیوی نے اس ملبے کی شناخت کی تھی، مگر اسے سان جوز جہاز کی تصدیق نہیں ہو سکی تھی۔ حال ہی میں جدید زیر آب فوٹوگرافی کی تکنیک کے ذریعے، سطح سمندر سے 600 میٹر نیچے موجود اس ملبے کے سکے کی ہائی ریزولوشن تصاویر لے کر ان کے ڈیجیٹل ماڈلز تیار کیے گئے۔

ماہرین نے سکے پر کندہ 1707 کی تاریخ دیکھی ہے جو اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ یہ سکے پیرو سے تعلق رکھتے ہیں۔ اس تحقیق سے یہ بات بھی واضح ہوئی ہے کہ یہ ملبہ واقعی سان جوز جہاز کا ہے۔

اس خزانے پر کولمبیا، اسپین، ایک امریکی کمپنی اور جنوبی امریکہ کے مقامی قبائل بھی اپنا حق جمانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ کولمبین حکومت اس بات پر زور دیتی ہے کہ 2015 میں ان کے ساحل سے حاصل ہونے والا خزانہ ان کا قانونی ورثہ ہے۔

ٹیگز: