کراچی: سونے کی قیمت میں ایک بار پھر ایسا اضافہ ہوا کہ عوام کی امیدیں ٹوٹ گئیں۔ پہلے ہی مہنگائی نے جینا دوبھر کر رکھا ہے، اب سونے کی قیمتیں بھی آسمان پر پہنچ گئی ہیں۔عالمی مارکیٹ میں سونا 86 ڈالر مہنگا ہو کر 3,310 ڈالر فی اونس ہو گیا، جس کا براہ راست اثر پاکستانی بازاروں پر بھی پڑا. فی تولہ سونا: 8,600 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 48 ہزار روپے, 10 گرام سونا: 7,373 روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 98 ہزار 353 روپے ہے۔
لوگ کہتے ہیں کہ سونا تو پہلے بھی مہنگا تھا، اب تو ہاتھ بھی لگانا مشکل ہو گیا ہے۔ شادیوں کے سیزن میں زیورات کی خریداری کرنے والے والدین سخت پریشان ہیں۔ جیولرز کا کہنا ہے، "لوگ آتے ہیں، دیکھتے ہیں، قیمت پوچھ کر واپس چلے جاتے ہیں!"
سونا اب صرف امیروں کا کھیل بن کر رہ گیا ہے۔ عام آدمی کے لیے یہ صرف خواب ہے، حقیقت نہیں۔