Wed, September 16, 2026

باغ، آزاد کشمیر میں پولیس وین گہری کھائی میں گرنے سے 5 پولیس اہلکار جاں بحق

باغ، آزاد کشمیر میں پولیس وین گہری کھائی میں گرنے سے 5 پولیس اہلکار جاں بحق

باغ: آزاد کشمیر میں پولیس وین کے کھائی میں گرنے کے واقعے میں 5 پولیس اہلکار جان کی بازی ہار گئے۔ یہ حادثہ تولی پیر کے علاقے میں پیش آیا جہاں پولیس کی گاڑی گہری کھائی میں جا گری۔ گاڑی میں موجود اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذاکر اعوان، انسپکٹر نوید احمد، انسپکٹر یاسر کیانی، انسپکٹر علی بخاری اور کانسٹیبل محمد فہیم موقع پر ہی انتقال کر گئے۔

حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں اور مقامی رضاکار فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئے، تاہم پہاڑی علاقے کی نوعیت کی وجہ سے بچاؤ کے عمل میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے اس افسوسناک واقعے پر گہری دکھ کا اظہار کیا اور ڈی آئی جی پونچھ کو فوری تحقیقات کا حکم دیا۔ انہوں نے شہدا کے لواحقین سے دلی تعزیت کی اور مرحومین کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی اس حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق اہلکاروں کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت اس کٹھن وقت میں سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔
 
 
 

ٹیگز: